بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا شمار کن 10ممالک میں ہونے لگا ، رپورٹ میں افسوسناک انکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ایک نجی اداریکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کا شمار ان 10 ممالک میں ہوتا ہے، جہاں بیشتر افراد صاف پانی سے محروم ہیں، صرف پنجاب میں صاف پانی کی عدم دستیابی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونے کے باعث

ہر سال 27 ہزار بچے ہیضے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔پاکستان میں صاف پانی کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ایک نجی ادارے کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں تقریبا 12 فیصد افراد کو رفع حاجت کے لیے کھلے میدانوں میں جانا پڑتا ہے، ہر 3 میں سے ایک اسکول میں بیت الخلا میسر نہیں۔رپورٹ کے مطابق ہر 10 میں سے 4 اسکولوں میں پانی کی سہولت میسر نہیں، صرف 8 فیصد ضائع شدہ پانی استعمال میں لایا جاتا ہے، 46 فیصد آبادی کو گھروں میں صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کی سہولت مہیا نہیں۔دیہات کے اسکولوں میں واش روم کی سہولت نہ ہونے سے بچیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، بچیاں پرائمری کے بعد آگے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتیں۔پنجاب کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 49 فیصد آبادی کو سیوریج اور ڈرینج کی سہولت میسر نہیں، صوبے میں پانی سپلائی کی 4 ہزار 823 اسکیمیں بنیں، لیکن ان میں سے 35 فیصد اسکیمیں غیر فعال ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…