واشنگٹن(این این آئی)امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں بین الاقوامی پانیوں میں جدید ترین ہائی انرجی لیزر ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ لینڈ پر نصب سالڈ اسٹیٹ لیزرکی مدد سے ایک ساکت زمینی نشانے کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ۔امریکی حکومت نے عرصہ دراز سے یہ بات واضح کر رکھی ہے کہ اگر ایران کے ساتھ سفارتکاری ناکام ہو جاتی ہے تو وہ پلان بی کے استعمال کے لئے تیار ہے۔