لاہور(این این آئی ) پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے 23 دسمبر سے 4 جنوری بند کرنے کی یقین دہانی کروا دی، عدالت نے تعلیمی ادارے کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور فضائی آلودگی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ
سموگ کے پیش نظر23دسمبر سے4جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عدالت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین ماحولیاتی کمیشن نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔سی ٹی او لاہور نے پی ایس ایل کے دوران سموگ اور ٹریفک جام کے پیش نظر ٹیموں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے گرائونڈ تک ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔