بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

او آئی سی اجلاس،5ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کے باعث 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بیس دسمبر تک منسوخ کرکے دفتری عملہ کو بھی حاضر رہنے کی ہدایت کر دی گئی، میٹرو بس سروس کے ابتدائی تین

سٹیشنز اور ہائیکنگ ٹریکس بھی بند رہیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویڑن ،آپریشنز ڈویڑن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گی،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کے لئے ہوگا۔سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران،اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں اور تمام عملہ کو20 دسمبر تک چھٹی کرنے سے روک دیا گیا،اس دوران افسران کے دفاتر میں تعینات عملہ کوبھی موجودرہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس کے موقع پر سیکورٹی پلان کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس کے تین سٹیشن بند رہیں گے،حکام کے مطابق شہید ملت، پریڈ گراونڈ اور سیکریٹریٹ سٹیشنز پر بس سروس بیس دسمبر تک فعال نہیں ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…