کراچی (این این آئی)سندھ میں رواں سال ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد بچے ٹائیفائیڈ کا شکار ہوئے ،15 بچے ٹائیفائیڈ کے باعث انتقال کرگئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 33 ہزار سے زائد بچے ضلع نوشہرو فیروز میں متاثر ہوئے،سب سے کم 108 کیسز کراچی کے ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے۔کراچی میں رواں سال 11 ہزار 342 بچے
ٹائیفائیڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 50 فیصد سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین ہی نہیں لگائی گئی، اس بیماری سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ پینے اور کھانا پکانے کے لیے صاف اور ابلے ہوئے پانی کا استعمال ضروری ہے۔