ممبئی (این این آئی)سلمان خان کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سعودی عرب پہنچ گئے، بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’83‘ کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں پریمیر ہوا تو اسے مداحوں نے کھڑے ہوکر شاندار انداز میں داد دی۔فلم ’83‘جس میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں،
بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ حال ہی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 کا جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیر ہوا، جہاں مداحوں کی جانب سے اس بہت پسند کیا گیا ہے۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ جدہ کے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں کپل دیو اور ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ بھی موجود تھے۔ فلم کی نمائش کے بعد اسے ناظرین کی طرف سے زبردست انداز میں داد دی گئی۔ جس کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی، جس میں ناظرین کی جانب سے ملنے والے پیار پر رنویر کو سر جھکاتے اور تعریف پر سب کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کپل دیو پر بننے والی فلم ’83‘ کی تشہیر دبئی کے برج خلیفہ پر بھی کی گئی ہے۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر برج خلیفہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار جوڑی، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون پر فلمائی گئی فلم ’83‘ (کپل دیو کی سوانح) کی تشہیر کی جا رہی ہے۔فلم 83 کے چند سین برج خلیفہ پر شوٹ ہوئے اور ان مناظر کو دیکھنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں خود بھارتی عوام کی جانب سے اس فلم کی تشہیر برج خلیفہ پر کیے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، ’اب برج کی پہلے جیسی بات نہیں رہی،
برج خلیفہ پر کچھ بھی چلوایا جا سکتا ہے۔کچھ مداحوں کا کمنٹ باکس میں دعویٰ کرنا ہے کہ اس فلم کی تشہیر کے لیے 25 روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا ہے کہ برج خلیفہ پر بغیر پیسے دیئے سب سے پہلے شاہ رْخ خان کی تصویر چلائی گئی تھی۔رنویر سنگھ کا دوسرا نمبر ہے اور یہ شاہ رْخ خان کی نقل کی گئی ہے۔