اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مہنگائی نے شادی کرنا بھی مشکل کردیا ،دلہا بارات چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں شامل ہو گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دلہا بارات چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں شامل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے بارات لے کر آنے والا دلہا سلمان بہاولنگر کے کالج روڈ پر بارات لے کر جارہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی دیکھ کر

اس میں شامل ہوگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق دلہے کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے شادی کرنا بھی مشکل کردیا ہے، ریلی میں شامل ہوکر حکومت کو احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔دلہا سلمان احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد بارات لے کر دلہنیا لینے کے لیے روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گیس کی بندش اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے باعث ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، خصوصاً گھروں میں خواتین کو امور خانہ داری انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث کھانے پینے کی اشیا تیار نہیں ہوسکتیں، مجبوراً بازار سے کھانا خرید کر کھانا پڑرہا ہے جس سے اضافی مالی بوجھ بھی پڑرہا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…