لاہور (این این آئی ) پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔وزیر تعلیم و سکول کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی کورونا ویکسین لگوائیں اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔