کابل (این این آئی)افغان طالبان کی حکومت کی وزارت خزانہ نے اپنے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بیرونی امداد کے بغیر بجٹ تیار کیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب افغانستان کو اقتصادی حوالے سے سخت پریشانیوں کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق ملک کو افلاس اور بھوک کے طوفان کا سامنا ہے۔ افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی نے تاہم اس مجوزہ بجٹ کا حجم نہیں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2022 کے دسمبر تک کے لیے اس بجٹ کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔