اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نے وزراء کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے وزراء کو جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا اور کہا ہے کہ ایسی باتوں پر بات کر کے وقت ضائع نہ کریں۔وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے

الزامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات کو میڈیا نے اتنا اچھالا، میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، اپوزیشن لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔وزیراعظم اور شرکاء کو کیس کے قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ملک میں توانائی کی تازہ صورتحال، گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان اور شرکا کو بریف کیا۔ وزیراعظم کو مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے معاشی اعدادوشمار پر اعتماد میں لیا اور بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ اقدامات سے مہنگائی میں کمی کا ٹرینڈ دیکھنے میں آئے گا۔ عمران خان نے کہا کہ عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…