اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

کراچی،اومیکرون کےدوسرا کیس کی تصدیق ، متاثرہ مریض قرنطینہ سے فرار ہو گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آ گیا، جس کی محکمہ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے، تاہم مذکورہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کیٹیگری سی

اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے، تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا وائرس اور بعد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ایئر پورٹ سے شاہراہِ فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا ہے، متاثرہ شخص میں جینوم سکوینسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ مذکورہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہو گیا ہے۔مذکورہ شخص کے فرار کے حوالے سے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ پر سیکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ، پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمے داری ہے۔ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں ہیں، جنہیں سیکیورٹی اب بھی فراہم نہیں کی گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 19 میں سے 5 افراد کی جینوم سکوینسنگ ابھی ہونی ہے، جبکہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث اب تک 38 افراد قرنطینہ سے فرار ہو چکے ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…