اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ریسکیو 1122 نے ایمانداری اور پیشہ وارانہ مہارت کی ایک اور بڑی مثال قائم کر دی، دوران حادثہ جاں بحق تاجر سے ملنے والے 80 لاکھ روپے نقد،38 لاکھ روپے کے چیک لواحقین حوالے کردیئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )ریسکیو 1122 نے ایمانداری اور پیشہ وارانہ مہارت کی ایک اور بڑی مثال قائم کر دی،دوران حادثہ جاں بحق ہونیوالے تاجر سے ملنے والے 80 لاکھ روپے نقد اور تقریبا 38 لاکھ روپے کے چیک لواحقین کو مکمل گنوا کر لٹا دیے۔تفصیلات کے مطابق کامونکی کے

ایک نجی مل کے دو تاجر رات فیصل آباد سے ریکوری کر کے اپنی گاڑی میں کامونکی واپس آ رہے تھے کہ بیگ پور روڈ سادھوکی پر واقعہ اپر چناب نہرمیں شدید دھند کے باعث گاڑی نہر میں جا گری دونوں تاجروں میں سے ایک تاجر اپنی مدد آپ کے تحت جان بچا کر نکل آ یا جبکہ دوسرا تاجر اور تمام رقم نہر میں ڈوب گئی،ریسکیو کنٹرول مریدکے کو کال موصول ہوتے ہی مریدکے ریسکیو غوط خور ٹیم نے تحصیل ریسکیو آفیسر میڈم صباحت خورشید کی زیر کمانڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز رات ڈیڑھ بجے شروع کیا کچھ ہی دیر میں ریسکیو مریدکے کی ٹیم نے گاڑی اور تمام رقم جو کہ ایک پلاسٹک توڑے میں رکھی گئی تھی کو ریکور کر لیا جبکہ تاجر کی تلاش رات بھر جاری رکھتے ہوئے دن گیارہ بجے تک ڈیڈ باڈی کی صورت میں ریکور کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کیا جاں بحق ہونے والے تاجر کی شناخت سلیمان ولد بہادر شاہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر صرف 21 سال تھی اور وہ کوئٹہ کا رہائشی تھا اس تمام کامیاب اور ایمانداری سے مکمل آپریشن پر ریسکیو آ فیسر مس صباحت خورشید نے ریسکیو ٹیم کے نوجوانوں کو شاباش دی اور اسی جا فشانی سے قوم پاکستان کی خدمت کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…