اسلام آباد: (آن لائن) این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کا اطلاق شدید سردی اور دھند والے علاقوں پر نہیں ہوگا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کا موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں موسم سرما کی
تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔اجلاس میں ملک بھر کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3 جنوری سے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے۔