اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

دوسعودی طیارے امدادی سامان اورخوراک لے کرافغانستان پہنچ گئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز (کے ایس ریلیف)نے خوراک اور امدادی سامان سے لدے دوطیارے افغانستان بھیج دیئے۔ان پرخوراک کی 1647 ٹوکریاں اور 192 امدادی بیگ لدے ہوئے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق کے ایس ریلیف کے

نگرانِ اعلی عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ یہ امدادی سامان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل درآمد کرتے ہوئے بھیجا گیا ۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے افغانستان میں امدادی سامان اور خوراک بھیجنے کیلیے فضائی پل قائم کیا ہے اورچھے امدادی طیارے افغانستان بھیجیجارہے ہیں۔ان کے ذریعے 197 ٹن اور238 کلوگرام وزنی ضروری خوراک اور امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔الربیعہ کے مطابق کے ایس ریلیف 200 امدادی ٹرکوں کے ذریعے مزید امدادی سامان بھی افغانستان بھیجے گا۔اس کو پاکستان سے زمینی قافلوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا اور جنگ زدہ ملک میں خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔کے ایس ریلیف سعودی عرب کی انسانی امدادی تنظیم ہے۔ یہ مرکزمملکت کی جانب سے بین الاقوامی سطح پرضرورت مند ممالک اور معاشروں کے لیے امدادی سرگرمیوں کا انتظام کرتا ہے،انھیں مربوط بناتا اور ان کی نگرانی کرتا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…