اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر کے 10 کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکائونٹس میں 7ہزار 404ملین روپے موصول ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی

جانب سے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات میں عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کے 10 ملازمین کے اکائونٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔ فیکٹری کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹس میں 3 برسوں کے دوران 771 ملین روپے،کیشئر محمد اسلم کے اکائونٹ میں 1781ملین روپے موصول ہوئے۔دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے کلرک اظہرعباس کے اکائونٹ میں 480ملین روپے،کلرک خضرحیات کے اکائونٹ میں 1425 ملین روپے،اسٹورکیپرغلام شبیر کے اکائونٹ میں 434 ملین روپے موصول ہوئے جبکہ اسسٹنٹ اکائوٹنٹ محمد انوار کے اکائونٹ میں 883 ملین روپے جبکہ اسسٹنٹ منیجرظفر اقبال کے اکائونٹ میں 525ملین روپے موصول ہوئے۔اسی طرح آئی ٹی آفیسر کاشف مجید کے اکائونٹ میں 362 ملین روپے جبکہ رمضان شوگر ملز کے پرانے ملازم مسرور انوار کے اکائونٹ مین231ملین روپے موصول ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈی ای او تنویر کے اکائونٹ میں512 ملین روپے موصول ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…