لاہو ر(این این آئی) ہربنس پورہ کے علاقے میں پانچ بچوں کیساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بچوں کے والدین نے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان احسن اور زبیر نے باری باری بچوں کیساتھ زیادتی کی۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور بچوں کا میڈیکل کروایا رہا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹ آنے پر ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔