کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکول واجبات کی عدم ادائیگی پر بچے کو سکول سے نکال دیا گیا جس پر بچے نے اپنے ہی سکول کے باہر چپس فروخت کرنا شروع کر دیے، سکول میں بچے کے ذمہ 17 ہزار روپے کے واجبات تھے جو ادا نہ کرنے پر سکول انتظامیہ نے بچے کو سکول سے نکال دیا، یہ بچہ کراچی کے علاقہ بھینس کالونی کے ایک سکول میں پڑھتا تھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں بچے کے بارے میں بتایا گیا ہے، سکول سے نکالے گئے بچے کا والدہ سکول کے باہر آلو کے چپس کا ٹھیلہ لگاتا تھا جب بچے کو سکول سے نکال دیا گیا تو بچہ بھی اپنے والدہ کے ساتھ چپس فروخت کرنے لگا۔