مفتی عبد الستار شاہوانی کی وفات ، ہم ایک بہت بڑے سیاسی اور مذہبی رہنماء سے محروم ہوگئے ، مولانا فضل الرحمان

16  دسمبر‬‮  2021

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر مفتی عبدالستار شاہوانی انتقال کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی و ضلعی رہنماؤں سمیت مستونگ سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے سیاسی و قبائلی رہنماؤں ودیگر نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔جمعیت علماء اسلام کے

سابق صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق ضلعی امیر سابق سینیٹر مفتی عبدالستار شاہوانی کی نماز جنازہ میں صوبے بھر سے جے یوآئی کے رہنماوں، علماء کرام، سیاسی و قبائلی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ مرحوم کی ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و تعزیت کا سلسلہ مدرسہ جامعہ مفتاح العلوم نزد محلہ سادات میں جاری ہے۔جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد روزی خان صوبائی سرپرست وضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی نائب امیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اراکین اسمبلی حاجی محمد نواز خان کاکڑ حاجی عبدالواحد صدیقی یونس عزیز زہری میر ذابد ریکی اصغر خان ترین مولوی نور اللہ سید عزیز اللہ آغا اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ممتاز عالم دین مولانا مفتی عبد الستار شاہوانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بہت بڑے سیاسی اور مذہبی رہنماء سے محروم ہوگئے ،

مفتی عبد الستار شاہوانی نے مرتے دم تک انہوں نے جماعت سے اپنی وفاداری دکھائی، پاکستان بالخصوص بلوچستان کے ایک قدآور شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے قبائلی تنازعات سے حل میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے،اورمنبر ومحراب ،درس وتدریس کے علاؤہ پارلیمنٹ میں بھی اسلام دشمن قوتوں کو للکارا۔انہوں نے پاکستان

اور بالخصوص بلوچستان کے مسائل پر بے باک اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رہ کر جماعتی فرائض کو بخوبی سر انجام دیا،ان کی وفات سے پیدا ہونے والی خلاء مدتوں پر نہیں کی جاسکے گی۔جمعیت علماء اسلام ملک بھر کے کارکنان ان کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…