اسلام آباد (این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں تین دن موبائل فون سروس بند رکھنے کے معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین جمعہ کو کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین جمعہ کو کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنے سے متعلق مشاورت ابھی تک جاری ہے، مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ جمعہ تک ہوگا۔وزارت داخلہ نے پہلے 17 دسمبر تا 19 دسمبر موبائل فون سروس بند رکھنے کا بیان جاری کیا تھا۔