اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

معاہدہ طے پا گیا، 32 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

datetime 16  دسمبر‬‮  2021

کوئٹہ/گوادر (این این آئی) حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے درمیان گیارہ نکات پر مشتمل معاہدہ طے پاگیا معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے 32روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا صوبائی حکومت نے مولانا ہدایت الرحمن کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو،

وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال صوبائی وزراء سید احسان شاہ،میرظہور احمد بلیدی،اکبراسکانی کے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے درمیاں مذاکرت کے تین دور ہوئے جس کے بعد حکومت بلوچستان اور گوادر حق دو تحریک کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا جس پر وزیراعلی بلوچستان اور گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دستخط کئے،معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں 32روز جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں،ہم چاہتے تھے کہ گوادر کے عوام کو انکا حق ملے او اسکے لئے تمام وسائل بروئیکار لائیں گے،وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ غیر قانونی ماہی گیری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور روک تھام کے لئے محکمہ فشزیز اور کمشنر مکران کو ہدایت جاری کر دی ہیں گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا،پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کا بعض چیزوں میں طریقہ ٹھیک نہیں تھا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی 2018میں بھی جب وزیراعلیٰ بنا تب بھی ہدایت کی تھی کہ کسی کی بھی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے

اب بھی جب وزیراعلیٰ بنا تو پہلی تقریر میں کہا کہ عوام کا روزگار متاثر نہ کیا جائے گوادر کے عوام تمام مطالبات کو تسلیم کیا ہے ہمارا مقصد وزیراعلیٰ کی کرسی حاصل نہیں کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کی بہتری،ترقی ہے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ

تیزی سے کام کرتے ہوئے عوام کو انکے ثمرات پہنچائے جائیں بعدازاں مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا دریں اثناء بلوچستان حکومت اور گوادر حق دو تحریک کے درمیان معاہدہ منظر عام پر آگیا،معاہدے کے تحت گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، بارڈر ٹریڈ کی نگرانی

ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی جا ئے گی، مکران ڈویژن میں غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی،معاہدہ کے مطابق وزیر اعلی گوادر کے ماہی گیروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے ایکسپریس وے کے متاثرین کا دوبارہ سروے کرکے معاوضہ دیا جائے گا،معاہدے کے مطابق حق دو تحریک کے

کارکنوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں گے، دھرنے کے بعد حق دو تحریک کے کسی کارکن سے انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، سمندری طورفان سے متاثرہ ماہی گیروں کی امداد کیلئے ڈی سی آفس لائحہ عمل طے کرے گا،معاہدے کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں میں معذوروں کے کوٹے پر عمل کیا جائے گا، مکران کے عوام کی چاردر اور چار دیواری کا احترام کیا جائے گا جبکہ کوسٹ گارڈ اور کسٹم پکڑی گئی بوٹس،کشتیاں اور لانچ کو ریلیز کرنے کیلئے تعاون کریں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…