جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں دوسری طرف کہتے ہیں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے، عظمیٰ بخاری

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ حکومت نالائق و ظالم ہے اس نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے،عمران خان کاذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے،خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے،

پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے،ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں عام انتخابات ہے،وزیر اعلی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان وزیر اعلی کا ریکارڈ نہیں دیا سات دن کی مہلت دے رہی ہو پھر ہائی کورٹ جاؤں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایس شہدا کو سلام پیش کرتی ہوں والدین کے دکھ تازہ ہوں گے اللہ ایسے سانحہ سے قوم کو بچائے،16دسمبر اداسی دکھ و تکلیف کا دن ہے سقوط ڈھاکہ بھی اسی تاریخ کا ہوا، تاریخ سے قومیں سیکھتی اور آگے بڑھتی ہیں نئے پاکستان میں تاریخ سے کوئی نہیں سیکھ رہا۔انہوں نے کہاکہ خانیوال الیکشن میں ای سی پی کو شکایت کیلئے فوٹیجز بھیجی ہیں جس میں خواتین نے دو ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا۔ عامر ڈوگر وفاقی وزیر پولنگ کیمپس میں سرکاری لاؤ لشکر کے ساتھ ہے جس کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ الیکشن کمیشن موجود ہے تو جو کچھ ہو رہاہے ووٹ خریدو فروخت ہو رہا ہے، جب الیکشن کمیشن پولیس ڈی پی او نے کچھ نہ کیا پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ پندرہ یونین کونسل کے آٹھ چئیرمین کونسلز کو گرفتار کیا دروازے توڑے چیف الیکشن کمشنر آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے کوئی ایکشن نہیں لیاجارہا۔ خانیوال لوگوں کے ریاستی دہشت گردی اور خریدو فروخت کے جھانسے میں نہیں آ رہے۔

این اے ایک سو تینتیس میں گیارہ فوٹیجز بھجوائی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ حکومت نالائق و ظالم ہے۔انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ایسا لائحہ عمل بنایا کہ سردیوں میں گیس کی شارٹیج کیلئے نئے ٹرمینل اور چودہ کارگو لے کر آئے لیکن حماد اظہر نالائقی سے سب برباد ہوگیا۔ چودہ کارگو آ سکتے تھے لیکن پانچ

گنا مہنگی ایل این جی خریدی، فواد چودھری کہتے ہیں ادویات پانچ روپے زیادہ ہوئی تو قیامت آئی اس دن جن عمران خان جیسا وزیراعظم بنا آپ جیسے لوگوں کو آر ٹی ایس سے جتوایا قیامت پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو آگئی تھی، ہر وزارت میں حماد اظہر نالائق ہیں لوگ جھولیاں اٹھاکر گالیاں دے رہے ہیں، آپ نے عام آدمی کی

زندگی مشکل بنا دی ہے، آپ کو حرام کھانے کی عادت ہے آپ تو حرام خور ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان،مفتاح اسماعیل دس ڈالر کی خریداری پر جیل میں رہ سکتے ہیں عمر ایوب اور حماد اظہر سے بھی سوالات ہوں گے۔ عمران خان ذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر بائیس نوٹس لیتے ہیں تئیس ویں نوٹس پر کہتے دنیا میں

پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے۔ خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے۔ عمران خان اپنے گارڈز کے علاوہ عوام میں جائیں تو سہی آگر آپ نے باہر آ کر عوام کو فیس کرنا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں سینتیس ترامیم کیں ہر وزیر اپنی مرضی سے ترمیم شامل کر لیتاہے۔ ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں عام انتخابات ہیں۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن

کو خط لکھا وزیر اعلی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان وزیر اعلی کا ریکارڈ نہیں دیا سات دن کی مہلت دے رہی ہو پھر ہائی کورٹ جاؤں گی۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن سات دن میں وزیر اعلی رسیدیں بھیج دیں۔ وزیراعلی نے کورٹ جانے کی دھمکی دی لیکن آپ نہ گئے وہاں بتاتی وسیم اکرم پلس کیا کررہاہے جس کے گھر بجلی نہیں تھی آج اس کی کئی گاڑیاں اور کئی گھر موجود ہیں جو ہمیں چور ڈاکو کہتے رہے برداشت سے سنا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…