منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

تاحیات نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کا بڑا اعلان

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل قرار نہیں  دیا جاسکتا، اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تاحیات

نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جائے گی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے لندن سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف سپریم کورٹ بار نے پٹیشن تیار کرلی ہے جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ ملک کی اہم بار کونسلوں سے مشاورت مکمل۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے تمام حدیں توڑ دی ہیں لوگ دو وقت کے کھانے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے سپریم کورٹ بار کی مشاورت کے بعد ملک کی تمام اہم بار کونسلوں سے اس بارے مشاورت کی ہے۔ مشاورت مکمل ہوتے ہی سپریم کورٹ میں مہنگائی کے خلاف رٹ دائر کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…