اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک سکول کے بچوں کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ان ننھے پھولوں کو سخت سردی میں برف پر بیٹھ کر امتحان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان بچوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ آزاد کشمیر کے ضلع حویلی
سے تعلق رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صحافی امجد حسین بخاری نے ان بچوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا “یہ ہے آزاد کشمیر کا ضلع حویلی کہوٹہ ، اور یہ ہے لائن آف کنٹرول سے صرف 250 میٹر دور گورنمنٹ بوائز اسکول ڈوبی بھیڈی، جہاں آج بچوں نے عمارت نہ ہونے پر برف پر بیٹھ کر پڑھائی کی، آزاد کشمیر کی سب سے محروم یونین کونسل یہی ہے،مگر آج تک کسی بھی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی۔”انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر تعلیم سمیت اعلیٰ حکام اور دردِ دل رکھنے والے افراد سے ان بچوں کی حالتِ زار پر ترس کھانے اور ان کیلئے سکول کی عمارت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ ہے آزاد کشمیر کا ضلع حویلی کہوٹہ اور یہ ہے لائن آف کنٹرول سے صرف 250 میٹر دور گورنمنٹ بوائز اسکول ڈوبی بھیڈی ہے. جہاں آج بچوں نے عمارت نہ ہونے پر برف پر بیٹھ کر پڑھائی کی. آزاد کشمیر کی سب سے محروم یونین کونسل یہی ہے. مگر آج تک کسی بھی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی. pic.twitter.com/q9EzuMNJDN
— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) December 15, 2021