لاہور (این این آئی)وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور نے پاکستان کی سب سیبڑی فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ایک بیان میں وزیر کھیل پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ رجسٹریشن کا مرحلہ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا، پنجاب بھر سے 23 سال سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے
اہل ہیں۔رائے تیمور نے کہا کہ پہلے فیز میں ڈویڑن لیول ٹیموں کی تشکیل ہوگی جبکہ اگلے مرحلہ میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ لیگ کے ذریعے پنجاب کی ڈریم ٹیم منتخب کی جائے گی، پنجاب ڈریم ٹیم فٹبال ٹیم کے لیے ماہانہ وظائف کا اجراء کیا جائے گا۔