بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب آریان خان کو ہر جمعے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی دفتر میں پیش نہیں ہونا پڑے گا کیونکہ ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کو ملنے والی ضمانت کی اس شرط کو ختم کر دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ جب بھی خصوصی تفتیشی ٹیم آریان

خان کو طلب کرے گی تو انہیں خود کو دہلی میں پیش کرنا ہوگا۔آریان خان نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں ضمانت کی اس شرط کو ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔اپنی درخواست میں، آریان خان نے کہا تھا کہ انہیں ہر جمعے کو پیشی کے وقت میڈیا کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ان کی اس شرط کو ختم کیا جائے اور عدالت نے آریان خان کو ملنے والی ضمانت کی 14شرائط میں سے اس شرط کو ختم کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…