جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

قیدیوں کا بیویوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی )جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے سنگین جرائم میں سزاے موت اور عمر قید کی سزا پانے والے ان قیدیوں نے بیویوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ کر لیا جن کی اعلی عدلیہ سے اپیلیں خارج ہو گئیں اور ان کی نکاح کے بعد رخصتی نہیں ہوئی، طلاق دینے کے لیے قیدیوں کے

خطوط وکلا کو وصول ہو گئے۔جیلوں میں سزائے موت، عمر قید اور دیگر جرائم میں سزا یافتہ وہ ملزمان جن کی اعلیٰ عدالتوں تک اپیلیں خارج ہو چکی ہیں۔ انہوں نے رخصتی کے انتظار میں بیٹھی بیویوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سیشن کورٹ میں عزیزواقارب کی وساطت سے خطوط وکلا تک پہنچا دیے جس میں لکھا کہ وہ نہ جانے کب باہر آئیں ہمارا نکاح ہوا لیکن رخصتی سیپہلے ہی وہ کسی جرم میں پکڑے گئے، اب اپیلیں بھی خارج ہوگئیں وہ نہیں چاہتے کہ ہماری بیویاں ہمارے انتظارمیں رہیں، ہم ان کوآزاد کرناچاہتے ہیں۔قانونی ماہر ایڈووکیٹ منصور الرحمان آفریدی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا یہ فیصلہ بہتر ہے جن کی رخصتی نہیں ان خواتین کا کیا قصور ان کو آزاد کر دینا چاہیے۔ سائیوال جیل سے اے ایک خط کا جواب دیتے ہوے ندیم نواز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے ہیطلاق تو کسی بھی وقت دی جا سکتی جیلوں سے خطوط لے کر آنیوالے قیدیوں کے عزیز واقارب وکلا سے طلاق کے نوٹس تیار کرکے قیدیوں سے دستخط کرانے کے لیے لے کر چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…