باندھی(این این آئی)ٹرین ڈرائیورز کی حاضر دماغی سے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ٹریک پر رکاوٹ حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ریلوے ذرائع نے بتایا کہ
دوڑ اور باندھی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹریک پر موجود رکاوٹ حادثے کا سبب بن سکتی تھی تاہم ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی سے بریک لگا کر ٹرین کوروک لیا۔ریلوے ذرائع نے بتایاکہ لوہے سے بنی بڑی چادر نما رکاوٹ ٹرین کو روک کر الٹا سکتی تھی، جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ تھا۔