پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

فائزرکی تجرباتی گولی کووِڈ کی اومیکرون شکل کیخلاف موثرنکلی،امریکی دواسازفرم کا بڑا دعویٰ

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی دواسازفرم فائزر نے دعوی کیا ہے کہ اس کی کووِڈ19کی گولی اومیکرون قسم کے خلاف موثرثابت نظرآتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ بتایا کہ اس نے 2,250 افراد پرگولی کو آزمایا ہے۔اس مطالعہ کے مکمل نتائج نے وائرس کے خلاف گولی کے

امیدافزا ابتدائی نتائج کی تصدیق کی ہے۔اگر اس دوا کوکووِڈ19 کی ابتدائی علامات کے فورا بعد لیا جائے تو زیادہ خطرے والے بالغوں کی اموات میں قریبا 89 فی صد کمی ہوسکتی ہے۔کمپنی نے اعلان کیا کہ لیبارٹری کی الگ جانچ سے پتاچلتا ہے کہ دواکروناوائرس کی اومیکرون قسم کے خلاف اپنی طاقت برقراررکھے ہوئے ہے۔بہت سے ماہرین نے بھی اسی امرکی پیشین گوئی کی تھی۔ فائزر نے اس اینٹی وائرل دوا کوانسانی ساختہ پروٹین کے ورژن کے خلاف آزمایا ہے۔اسی پروٹین کو اومیکرون وائرس خود کو دوبارہ پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کی خوراک اورادویہ انتظامیہ (ایف ڈی اے)جلد ہی فائزر کی گولی اور مرک کی ساختہ ایک مسابقتی گولی کے استعمال کی اجازت دینے سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔ ان دونوں دواساز اداروں کی جانب سے کئی ہفتے پہلے امریکی ریگولیٹرکوان دواں کی منظوری کے لیے درخواست پیش کی گئی تھی۔ اگران گولیوں کی منظوری دے دی جاتی ہے تو یہ کووِڈ19کا پہلاعلاج ہوگا جسے امریکی شہری دواخانہ سے خریدکرگھر لے جا سکتے ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…