کراچی(این این آئی)شہر قائد پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے انتہائی اہم انکشاف کیئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹارگیٹڈکارروائی شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ میں کی، کامیاب کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش خدا بخش کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 58 کلو
چرس برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم مسافر بن کر منشیات سپلائی کررہا تھا گروہ میں دیگر افراد بھی شامل ہیں جو شہر بھر میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان نے منشیات کیلئے کوڈ ورڈ رکھے ہوئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزمان نے چرس کیلئے کھانسی کی دوائی کا کوڈ ورڈ رکھا ہوا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہے۔