پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

وکی سے شادی کیلئے ”ہاں” کرنے سے قبل کترینہ نے کون سی ایک شرط رکھی تھی؟پتہ چل گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کے لیے ”ہاں” کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک شاندار ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کترینہ اور وکی نے اچانک شادی کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔لیکن کترینہ وکی سے

شادی کے لیے ایسے ہی نہیں مان گئی تھیں۔ کترینہ کیف کے ایک دوست نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول نے شادی کے لیے ”ہاں” کرنے سے پہلے وکی کوشل کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی۔ یقیناً اس شرط کے بارے میں سن کر ان کے پرستار بھی حیران ہوجائیں گے۔کترینہ کیف کے دوست نے ایک صحافی کو بتایا کہ یہ سب بہت اچانک تھا۔ دونوں کی ملاقات، رومینس، شادی سب کچھ بہت اچانک تھا۔ وکی کوشل اور کترینہ کیف کے رشتے کو صرف دوماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا اور ان دو ماہ میں وکی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ کترینہ ہی وہ خاتون ہیں جس کے ساتھ وہ اپنی ساری زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔لیکن کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کے فیصلے کے بارے میں اپنے پرانے تجربات کی وجہ سے زیادہ پْراعتماد نہیں تھیں۔ حالانکہ کترینہ وکی کو پسند کرتی تھیں لیکن انہیں ابھی مزید وقت درکار تھا۔تاہم وکی کوشل اس وقت تک کوشش کرتے رہے جب تک کہ کترینہ نے شادی کے لیے ہاں نہیں کہہ دی۔ لیکن انہوں نے ”ہاں” کرنے سے قبل ایک پیشگی شرط رکھی۔ کترینہ نے وکی سے کہا کہ وکی کو ان کی فیملی، ماں اور بہن بھائیوں کو وہی پیار اور احترام دینا ہوگا جو وہ کترینہ کو دیتے ہیں۔اور اب کترینہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ وکی کوشل ان کے گھر والوں سے بہت اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔ کترینہ کے دوست نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل کترینہ کے گھر والے وکی کوشل سے ملے بھی نہیں تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے وہ اسے ساری زندگی سے جانتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…