اسلام آباد(آن لائن )عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں کمی کردی ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے لیکر 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی ہے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے
فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ہے ۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی ہے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 31 دسمبر تک ہو گا۔یاد رہے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔