اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والی نجی ائیرلائن 40 مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی، مسافر برس پڑے تفصیلات کے مطابق مسافروں نے ایئرلائن کی غفلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسلام آباد پہنچنے پر پرواز کے مسافروں نے ایئرپورٹ پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔متاثرہ مسافروں کا
کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے سامان کے منتظر ہیں۔مسافروں نے بتایا ایئرلائن عملہ کافی دیر بعد دوسری فلائٹ سے سامان اسلام آباد بھیجنے کا کہہ رہا ہے۔ ایئرپورٹ پر مسافروں اور ایئرلائن کے عملے میں تلخ کلامی ہوئی۔نجی ایئرلائن حکام نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی سے پرواز سامان لے کر اسلام آباد آئے گی۔