اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم آفس کی فوری کاروائی، اوورسیز پاکستانی کو لٹنے سے بچالیا،8 کروڑ 80 لاکھ روپے واپس مل گئے، شہری کا ویڈیو پیغام جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری عثمان کا کہناتھا کہ میں کاروبار اور رہائش کی غرض سے
پاکستان آیا تھا مجھے کچھ لوگوں نے اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے ، مجھے انہوں نے پانچ روز تک اپنے ساتھ رکھا اور زور زبردستی اسٹام پیپر لکھا کر میری جائیداد اور رقم لے لی ۔عثمان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں نے انگلینڈ سے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رابطہ کیا ، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی مدد سے میری رقم آٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے اور جائیداد ملی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں پاکستان سیٹیزن پورٹل ٹیم کا دل سے شکر گزار ہوں ، اللہ تعالیٰ نے میرا سب کچھ واپس کر دیا ۔ عثمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے جس میں ہر شہری کو سہولت میسر ہے ہر شخص اب محفوظ ہے اللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان کو اس اقدام پر خوش رکھے ۔