لاہور (آن لائن ) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں عظمیٰ بخاری کیلئے کے لیے مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ویڈیو بھی شئیر کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے چہرے پر انتی خوش کی خاص وجہ کیا ہے؟
آپ مٹھائی کیوں لائے ہیں۔؟۔جس پر فیاض چوہان نے بتایا کہ وہ بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ان کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے لیے مٹھائی لائے ہیں کیونکہ وہ اپنی لیڈر کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں۔ہم نے سوچا ہم بھی ان کی خوش میں شریک ہو جائیں،ویڈیو کے آخر میں وہ فون پر عظمیٰ بخاری مٹھائی لانے سے متعلق بھی بتاتے ہیں۔