اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا مخالف کیمپس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ، کوئی کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو
ساس کی تیاری کے چرچے ہیںکسی ناقد نے یہ لکھا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ساس اتنا زیادہ تیار ہوگئی کہ کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔تنقید کرنے والوں کے طنز کے تیر کے جواب میں (ن )لیگ کی حمایتی ایک خاتون نے لکھا کہ بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ مریم نواز اپنے بیان بیٹے کی شادی پر توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کے تیار کردہ دلکش لباس کا انتخاب کیا، قوالی نائٹ میں مریم نواز نے ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا دلکش لباس زیب تن کیا۔مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی زندگی کے سب سے اہم اور خوشی کے موقع پر مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائین کیے ہوئے سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔