جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)معروف امریکی کمپنی نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے لئے جلد باضابطہ دفتر بھی کھولاجائے گا ۔معروف امریکی کمپنی اسٹارلنک نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے

نام سے رجسٹرڈ جلد اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کردیا ، یہ جنوبی ایشیا ء میں اپنی نوعیت کا پہلا آفس ہوگا۔بتایاگیاہے کہ فیصلہ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے عالمی براڈ بینڈ کمپنی اسٹار لنک کے وفد کی ملاقات میں ہوا ، وفد میں ڈائریکٹر مشرق وسطی ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن بین میکولیم شامل تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، ملک میں 40 ہزار سکولز، چھوٹے تجارتی اداروں سمیت براڈ بینڈ کنکٹویٹی سے منسلک ہونے کیلئے وسیع مواقع ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسٹار لنک کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…