پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

فضل الرحمان پر تنقید، پی ڈی ایم ترجمان کا علی امین گنڈا پور پر جوابی وار

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے مولانا فضل الرحمن کے خلاف بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے

عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو شکست دے چکی ہے، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر وفاقی وزراء الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن نوٹس حکومتی وزراء کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر کارروئی کرے، علی امین گنڈاپور کو سیاست کے بجائے فلم انڈسٹری میں ،سلطان راہی،کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ نا اہل وزیر نے ،کشمیر،کو نریندر مودی کے ہاتوں میں بیچ دیا، قوم بہت جلد حساب مانگے گی، عمران خان کشمیریوں کا نہیں کلبھوشن کا وکیل بنا ہوا ہے، عمران خان کی بیایمانی ثابت کرنے کیلء سابقہ اہلیہ اور وجیہ الدین کی گواہی کافی ہے۔انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور اس لئیے اجکل خوش ہے کہ اسکے لیڈر نے بھنگ کی کاشت شروع کردی ہے، بھنگ کے بعد آپ کو بلیک لیبل شہد استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کرپٹ بھی اورنااہل بھی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…