اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چار مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کے کیس کی سماعت میں ہوئی جس میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چاروں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا۔یاد رہے کہ چاروں نے 2 جنوری کو بہاولپور میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔