پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چیری کا گندھارا نسان کے اشتراک سے جدید ترین گاڑیاں بنانے کا اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)چیری کا گندھارا نسان کے اشتراک سے جدید ترین گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا۔چین کی نمبر ون گاڑیاں برآمد کرنے والی کمپنی چیری آٹو موبائل کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان میں جدید ترین جنریشن ٹیگو سیریز SUVکی مقامی پیداوارکیلئے ملک کی نامو رکمپنی گندھارا نسان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔گندھارا نسان کی جانب سے

ابتدائی4 سالوں میں 10 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری اس صنعت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ چیری پاکستان ملک بھر میں 8ڈیلرز کے ابتدائی ڈیلرشپ نیٹ ورک اورسالانہ16000یونٹس کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام شروع کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پیداواری صلاحیت کوسالانہ 32000یونٹس تک بڑھایا جائے گا۔پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں پروٹیگو8 اورپروٹیگو4 کی فروخت مالی سال 2021-22میں شروع ہونے کی توقع ہے جس کیلئے چیری اور گندھارا پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا پلانٹ نصب کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔مقامی ہوٹل میں ہونے والی لائونچنگ تقریب میں گندھارا نسان کے سربراہ احمدعلی قلی خان نے بتایا کہ گندھارا نسان کی جانب سے پورٹقاسم پر پلانٹ کی تنصیب کیلئے ابتدائی طور پر 10ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس موقع پر چیری کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ چارلی ژانگ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی موجودہ جی ڈی پی میں آ ٹو موبائل حصہ چار فیصد ہے۔ پاکستان کی آٹومارکیٹ میں ہماری آمدپاک چین اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔چیری پچھلے پچاس سالوں سے متحرک مقامی شراکت داروں کیساتھ پاکستان میں چیری ٹیگو سیریز کی گاڑیاں تیار کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت کے بھرپور تعاون سے یہ شراکت پاکستان کی معیشت، صارفین اور شراکت داروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…