جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور اب بھی پہلے نمبر پر موجود ہے اور شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولینڈ کا شہر کراکوف کا ائیرکوالٹی انڈیکس 284 کے

ساتھ دوسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکہ 198 کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارتی شہر دہلی 176 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 448 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹان 430، گلبرگ 413، یو ایس کونصلیٹ 411، مال روڈ 405 اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 387 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب کے کئی دیگرشہروں میں بھی فضائی آلودگی اور اسموگ کا راج ہے، بہاولپور 354، گوجرانوالہ 344، فیصل آباد 329 اور رائیونڈ میں 223 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔پچھلے کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو طبی مسائل کا سامنا ہے اور سانس لینا دوبھر ہوگیا ہے، عوام میں نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…