لاہور( این این آئی)تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں تین ملزمان نے مبینہ طور پر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تین موبائل فون اور ہزاروں روپے کی
نقدی بھی چھین لی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی کے علاقے میں تین ملزمان نے مبینہ طو رپر دو لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ لڑکیوں کی جانب سے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں تین موبائل فون اور 46ہزار روپے کی نقدی بھی چھین لی گئی۔