منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چینی کمپنی کا پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چائنہ کے سب سے بڑے آن لائن تعمیراتی گروپ جی بی ایم نے پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ،گروپ رواں ماہ لاہور میںاپنی پہلی برانچ کھولے گا جبکہ اس کے ساتھ مستقبل میں کراچی میں ڈیجیٹل پورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔جی بی ایم پاکستان کے جنرل مینیجر ڈیوڈ وی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

گروپ پاکستانی بلڈنگ میٹریل ریٹیلرز کے لیے اپنا نیا ون سٹاپ شاپنگ کا تجربہ متعارف کروائے گا ،کراچی میں ایک ڈیجیٹل پورٹ بھی بنائے گا جس میں ایک سٹور، ڈیجیٹل سنٹر، ڈیٹا سنٹر اور دوسری سہولیات موجود ہوں گی۔ بلڈنگ میٹریل سٹور کے مالکان کو درپیش مسائل جیسے کہ سٹاک کو بھرنے کی زیادہ قیمت، ناقص کوالٹی کے سامان کو واپس کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لئے جی بی ایم ایک موبائل ایپ کو متعارف کروائے گا۔انہوں نے بتایاکہ کم قیمتوں اور اعلی معیار کے چینی ہارڈویئر اور تعمیراتی مواد کو آسانی سے فراہم کرنا جی بی ایم کی منفرد خصوصیت ہے۔جی بی ایم ایک سرکردہ ڈور ٹو ڈور بلڈنگ میٹریل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عالمی تعمیراتی مواد بنانے والی کمپنی، تجارتی کمپنی اور ٹرمینل کسٹمر کو آپس میں جوڑنا ہے۔ ڈیٹا بیس، انٹرنیٹ اور گلوبل ڈور ٹو ڈور لاجسٹک سروس کے ذریعے دونوں فریقوں کی تجارتی مانگ کی اطمینان کو بہتر بنانا، اور پھر کارکردگی کو بڑھانے اور خریداری میں لاگت کو کم کرنے میں مدد کے لیے ڈیجیٹل ٹریڈنگ، بلاک چین، بگ ڈیٹا، اے Iسروس کا اطلاق کرنا شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی بی ایم نے چین میں تعمیراتی مواد کے تقریباً 10,000 بہترین سپلائرز کو اکٹھا کیا ہے اور چین میں تقریبا ایک ہزار تعمیراتی اور انجینئرنگ کمپنیوں کو انتہائی کم قیمتوں اور فروخت کے بعد کامل خدمات کے ساتھ خدمت کر کے اچھی شہرت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی ایم کی ترقی کے لیے لاہور سب سے موزوں شہر ہے اور یہ جی بی ایم کی پوزیشننگ پر پوری طرح فٹ بیٹھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ لاہور کو پاکستان کے لیے ایک اچھی شروعات کے طور پر لے جائیں گے اور پاکستان میں بلڈنگ میٹریل کے ریٹیل اسٹورز کو بااختیار بنائیں گے تاکہ ان کے کاروبار کو بڑا اور زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…