لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان کو کمراہ عدالت کے باہر گلے لگا لیا، دونوں رہنما ئوں کی خوشگوار ماحو ل میں بات چیت ہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے
تحریک انصاف کے رہنما گلے لگایا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ ہمارا آپس میں کوئی ذاتی اختلاف تو ہے نہیں، جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ میرے بھائی ہو۔ سبطین خان نے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر جواب دیا کہ ہم دونوں کا قصور کیا ہے۔