سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے نواح میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کو دوگھنٹوں میں گرفتار کرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے علاقہ بستی فروکہ میں دو اوباش افراد ثناء اللہ اور عدنان نے
احسان اللہ کے 10سالہ بیٹے (ف) کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔جس کی اطلاع پرتھانہ ترکھانوالہ متاثرہ بچے کے والد احسان اللہ کی مدعیت میں بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید و روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے دوگھنٹوں میں دونوں ملزمان ثناء للہ اور عدنان کو ٹریس کر کے گرفتارکرلیا۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈآکٹر رضوان احمد خان نے کہاکہ بچوں سے متعلق جرائم کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی وضح کی گئی ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بچے سے زیادتی کے مقدمہ کی بروقت میرٹ پر تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔جس پر پولیس گرفتار ملزمان سے مصروف ہے۔