لاہور( این این آئی) اوپن مارکیٹ میں درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ جبکہ درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوںمیں کمی ہو گئی ۔ درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 9روپے اضافے سے409سے بڑھ کر418ر وپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت میں
45روپے اضافہ ہوا۔ درجہ دوم گھی کی فی کلو قیمت میں10روپے33پیسے جبکہ آئل کی قیمت میں10روپے فی لیٹر کمی ہوئی ۔ درجہ دوم کے گھی کی 12پیکٹ کی پیٹی 124روپے کمی سے 2104روپے جبکہ کوکنگ آئل کی 12پیکٹ کی پیٹی 120روپے کمی سے4200روپے کی سطح پر آ گئی۔