اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن میں وزارت عظمیٰ کے حوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف ہونگے یا مریم نواز مسلم لیگ ن کے اندرونی حلقوں میں جنگ شروع ہوگئی ہے،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے نااہلی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کی صورت میں پارٹی کے اندر تین وزارت عظمیٰ کے تین امیدوار سامنے آئیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ میں اندرونی اختلافات میں مذید شدت آنے لگی ہے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے صدر شہاز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کی پیشن گوئی کردی ہے جبکہ مریم نواز کے ترجمان زبیر خان نے مریم نواز کو مستقبل کے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم بنانے کا عندیہ دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات نے پارٹی کے اندر اختلافات کو واضح کردیا ہے ذرائع کے مطابق اس وقت مسلم لیگ ن میں وزرات عظمیٰ کے تین امیدوار موجود ہیں جس میں پہلے نمبر پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جو ابھی تو وزارت عظمیٰ کی نشست کیلئے نا اہل ہیں تاہم مستقبل میں اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور ناحیات نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے مسلم لیگ ن میں وزارت عظمیٰ کے دوسرے امیدوار شہباز شریف شریف جبکہ تیسری امیدوار مریم نواز ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات مذید بڑھتے جارہے ہیں جس سے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن کنفیوژن کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت جے یوآئی بھی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیانات،اعلانات اور وعدوں کی نسبت مریم نواز اور میاں نوازشریف کے فیصلوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔