جڑانوالہ (آن لائن)پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں اسمبلی کے دورانترانے سے
پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی جبکہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے