اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی۔افغان شہریوں کو
دوسرے ممالک جانے کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ قازقستان کی سکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی،کابینہ افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلئے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور کریگی ۔ ذرائع کے مطابق شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی،اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی سٹریم لائن کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی،اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی متوقع ہے ۔