اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

وکی لیکس کی تمام فائلیں جاری، سٹیو جابز ، کلنٹن کے قریبی ساتھی جوہن پوڈیسٹا ، افغانستان ، شام اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) وکی لیکس نے اپنی تمام فائلیں جاری کر دی ہیں اور اپنی ویب سائٹ پر ہزاروں کی تعداد میں فائلوں میں دبا لیا ہے ۔یہ دعوی سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے ۔جس کے مطابق لیک کی جانے والی فائلوں میں دھماکہ خیز انکشافات ہیں ان میں سٹیو جابز ، کلنٹن کے قریبی ساتھی

جوہن پوڈیسٹا ، افغانستان ، شام اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے انکشافات شامل ہیں ۔ لیک میں شامل فائلوں میں اگرچہ کچھ نیا نہیں ہے لیکن اب تک ایسی فائلیں لیک نہیں ہوئی ہیں۔ وکی لیکس نے اپنی تمام فائلوں کو آن لائن دبا لیا ہے ۔ وکی لیکس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ان دعوؤں کی تصدیق کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے عموماً نیا ڈیٹا دبانے کے حوالے سے ویب سائیڈ سوشل میڈیا پر اعلان کرتی ہے لیکن اب تک ایسا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا ۔ حالیہ سوشل میڈیا سرگرمی کے بعد وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کے صحت اور خیر خوائی کے حوالے سے خدشات جنم لے رہے ہیں جنہیں مغربی حکومتوں کو پریشان کرنے پر سزا دی جا رہی ہے ۔مزید برآں ٹوئٹر پر فوری سرچ کرنے کے عمل کے دوران اسی قسم کے دعوے سامنے آ رہے ہیں کہ ایک ہی زبان بار بار رواں سال مختلف مہینوں کے دوران سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہی ہے ۔ اسی طرح کا مسودہ اپریل ، جون ، نومبر اور اب دسمبر میں سامنے آیا ہے تاہم وکی لیکس کی جانب سے آن لائن فائلیں دبانے کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔علاوہ ازیں پہلے کی طرح اب بھی لنک دستیاب ہیں اور صارفین براؤز کر سکتے ہیں لیکن فائلیں کھل نہیں پا رہیں ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…