بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ گزشتہ روزحسن علی سے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی انس سعید نے سوال کیا تو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی کرکٹر

نے انہیں اگلے سوال کا کہہ دیا۔صحافی نے متعدد مرتبہ اپنا سوال دہرایا تاہم حسن علی بھی جواب نہ دینے کی ضد لگائے رہے اور جواب میں صرف ’اگلا سوال‘ کہتے رہے۔بعد ازاں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ انس سعید کے سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں۔اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے غصے کے عالم میں کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہمیں تو حق ہے۔دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا(ر) کے چئیرمین عبدالمحی شاہ ، صدر ایاز اکبر یوسفزئی ،سیکرٹری عارف محمود سمیت پوری رسجا فیملی قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے پی ایس ایل سیون کی ڈرافٹنگ کی پریس کانفرنس کے دوران نجی چینل کے سپورٹس جرنلسٹ انس سعید کے ساتھ ناروا رویے کے باعث شدید غم وغصے کی لہر پائی جاتی ہے اور رسجا(ر) واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حسن علی سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں وگرنہ رسجا حسن علی کی کوریج کا بائیکاٹ کریگی اور مناسب فورم پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروائے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…